25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں سال پنجاب میں روئی کی90لاکھ گانٹھیں پیداہونے کا امکان ہے،کاٹن پروڈیوسرزاینڈجننگ...

رواں سال پنجاب میں روئی کی90لاکھ گانٹھیں پیداہونے کا امکان ہے،کاٹن پروڈیوسرزاینڈجننگ فیکٹریز ایسوسی ایشن

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 29 اگست (اے پی پی):رواں سال پنجاب میں 90لاکھ، سندھ میں ساڑھے 35 لاکھ، بلوچستان میں ایک لاکھ 10ہزار،کے پی کے میں 60ہزار روئی کی گانٹھیں پیداہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کاٹن پروڈیوسرزاینڈجننگ فیکٹریز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ عمومی طور پر ایک کروڑ 32لاکھ سے زائد روئی کی گانٹھیں حاصل ہونے کا امکان تھا تاہم بارشوں اور موسمی تغیرات سمیت بعض دیگر وجوہات کی بنا پر کئی مقامات پر کپاس کی فصل کم ہورہی ہے اس طرح اب کپاس کی گانٹھوں کی پیداوار ایک کروڑ 28لاکھ گانٹھوں کے قریب حاصل ہونے کی توقع ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ کپاس کی ہر گانٹھ کا وزن 170کلوگرام تک ہوتاہے جس کے باعث مذکورہ کپاس ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی فصل کو کیڑے مکوڑوں اور مختلف بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے بھی بروقت اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ روئی کی پیداوار میں مزید کمی سے بچا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں