سرگودھا پولیس اور ریڈر کالج کے اشتراک سےانسداد منشیات بارے آگاہی واک

151

سرگودھا ۔30اگست (اے پی پی):سرگودھا پولیس اور ریڈر کالج کےاشتراک سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے اور اس کے نقصانات سے آگاہی بارے واک منعقد ہوئی ۔ واک میں پولیس افسران، ریڈر کالج کے سٹاف اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

واک کا مقصد طلبا کو منشیات کے استعمال سے روکنا اور اُنکے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچانا ہے۔ واک کے دوران طلبا نے مختلف آگاہی بینرز بھی اُٹھا رکھے تھے۔