پشاور،نگران وزیراعلی ٰکا پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

115
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور۔ 30 اگست (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع لکی مروت کے علاقہ پیزو میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایلیٹ فورس کے دو جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت شہداکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔