اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

193

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کو اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ پیشہ ور بھکاریوں ، قیمتوں میں اضافہ ، تجاوزات اور اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ایل پی جی فلنگ سٹیشنز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید برآں اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی۔