26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد، حویلیاں پی او ایف فیکٹری کے قریب کیری ڈبہ اور...

ایبٹ آباد، حویلیاں پی او ایف فیکٹری کے قریب کیری ڈبہ اور مزدہ ٹرک میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

- Advertisement -

ایبٹ آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد، حویلیاں پی او ایف فیکٹری کے قریب کیری ڈبہ اور مزدہ ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے. ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر دو ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔

حادثہ کیری ڈبے کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ سے 46 سالہ حنیفہ بی بی اور 28 سالہ عثمان موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے. زخمیوں میں عمر ،فاطمہ ،سمن اور اسامہ شامل ہیں. تمام افراد کا تعلق ایبٹ آباد کچہری روڈ سے ہے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں اور دو نعشوں کو حویلیاں سول ہسپتال منتقل کیا ۔ بعد ازاں ایک کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384686

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں