بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 9جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

119
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔31اگست (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں جمعرات کو ایک موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے فوجی قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والے 9 جوانوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی نے بھی شامل ہیں، جبکہ حملے میں پانچ جوان زخمی ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کارروائی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔