26.6 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ اسماعیل خان میں فوڈسیفٹی آفیسرز کی کارروائی،50لیٹرناقص کوکنگ آئل تلف

ڈیرہ اسماعیل خان میں فوڈسیفٹی آفیسرز کی کارروائی،50لیٹرناقص کوکنگ آئل تلف

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سجاد احمد کی زیرِ نگرانی فوڈسیفٹی آفیسر سہیل خان،انیلہ مختار ،فبیحہ اور لیب آئنالسٹ حیات خان کے ہمراہ فوڈسیفٹی ٹیم نے ڈیرہ کے متعدد مقامات پر ہوٹلز، بیکرز اورفاسٹ فوڈ پوائنٹس کے دورہ کیا ہے، ناقص اور غیر معیاری آئل کے استعمال پر فاسٹ فوڈ پوائنٹ اور بیکری پر جرمانے عائد کیے گئے

،ایک فاسٹ فوڈ پوائنٹ سے 50لیٹر کے قریب آئل کو تلف کر دیا گیااور متعلقہ دکاندار کو قانونی کارروائی کیلئے فوڈ اتھارٹی آفس بلا لیا گیا جس میں فوڈ ہینڈلرز کو خوراک کی اشیاء میں آئل کا استعمال کرنے اور گھی کو ترک کرنے کا بھی کہا گیا،علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مزید کام کرتے ہوئے متعدد دکانداروں میں فوڈ اتھارٹی کے لائسنس جاری کیے اور دکانداروں کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385174

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں