حیسکو نے ٹنڈو محمد خان اور سانگھڑ میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

60
Hesco

حیدرآباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):حیسکو ترجمان کے مطابق 132KVگرڈ اسٹیشن ٹنڈو محمد خان کے 11KVانڈسٹریل، سٹی، ٹی ٹی مل، آبادگار اور سول ہسپتال پر ترقیاتی ومرمتی کام کی وجہ سے ٹنڈو محمد خان و منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی مورخہ 2 ستمبر سے5 ستمبر تک صبح9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک معطل رہیگی جس کی وجہ سے ٹنڈو محمد خان کے علاقے صنعتی علاقہ ،شہر ،

سول ہسپتال و دیگر علاقے متاثر ہو نگے ۔حیسکو ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ حیسکو کے علاقہ 66KVسنگل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن سانگھڑ ہیڈ جمڑائوپر ترقیاتی ومرمتی کام کی وجہ سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی 4 ستمبرسے 12 ستمبرتک صبح7 بجے سے سہ پہر3 بجے تک معطل رہیگی۔