عالمی یومِ خواندگی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

236
عالمی یومِ خواندگی

گوجرانوالہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ ڈاکٹر ماریہ جاوید نے کہا کہ آج دنیا بہت آگے بڑھ گئی ہے ، آرٹیفشل انٹیلیجنس کی وجہ سے تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، چیٹ جی ٹی پی کی وجہ سے آنے والے وقت میں بہت سی نوکریوں کے ختم ہونے کا خطرہ ہے لیکن یہ صرف وہ لوگ ہونگے جو ٹیکنالوجی کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام عالمی یوم لٹریسی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جی ٹی روڈ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار میں محمد اعظم کاشف، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ، جاوید اقبال اعوان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری)، منور حسین ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، منصوراخترغوری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی ) گوجرانوالہ کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے نمائندگان، سماجی تنظیموں ، نان فارمل سکولوں کے اساتذہ، لرنرز اور کمیونٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(لٹریسی) منصوراخترغوری نے شرکاء کو بتایا کہ آج کی یہ تقریب عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے حکومت پنجاب کے جاری کردہ پلان کے مطابق منعقد کی جارہی ہے،

آج کا دن عالمی یومِ خواندگی کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد تعلیم و خواندگی کے حوالے سے عام عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔