بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ضروری ہے، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

78
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمدنے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ضروری ہے، چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور فلاحی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ صوبائی فورم میں شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ فورم میں چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کی گئی۔

چیئرپرسن سارہ احمدنے کہا کہ موثر قانون سازی کے ذریعے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن ہے ،چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو آفتاب احمد خان،اداکارہ اور چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹ نادیہ جمیل، اداکارہ ثروت گیلانی، چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرن عائشہ رضا فاروق،محکمہ پولیس، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ، ایف آئی اے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اور مختلف این جی اوز کے نمائندے موجود تھے۔