قصور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی اور ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو کا علی الصبح پھل وسبزی منڈی کا دورہ‘ پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں‘ ریٹ لسٹ کی دستیابی‘بولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا‘ مختلف سٹالز پر سبزی کے معیار اور سٹاک کو بھی چیک کیا‘ ڈپٹی کمشنرقصور اور ڈی پی اوقصور نے اپنی نگرانی میں مختلف سبزیوں کی بولی کروائی‘ڈپٹی کمشنر کی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو بولی کے عمل میں شفافیت اور اسکے مطابق ریٹس کے اجراء کی ہدایات کی۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر قصورمحمدارشدبھٹی نے کہاکہ ضلع بھر کی منڈیوں میں بولی کے عمل کو مکمل مونیٹر کیا جا رہا ہے‘ ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں‘ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنرقصور نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی اور مارکیٹ عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بلال بھٹی،انسپیکٹرمہر فقیر حسین،سب انسپکٹر شفیق انجم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔