راولپنڈی۔3ستمبر (اے پی پی):ساف انڈر 16چیمپئن شپ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل(پیر کو )نیپال کے خلاف کھیلے گی ،
پاکستانی ٹیم عبیداللہ خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، ساف انڈر 16چیمپئن شپ بھوٹان میں جاری ہے ، پہلے میچ میں پاکستان انڈر 16 نے میزبان ٹیم بھوٹان انڈر 16 کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی تھی ۔