22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںدریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب، دیگر مقامات...

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب، دیگر مقامات پر پانی کا بہائو نارمل ہو گیا،ترجمان پی ڈی ایم اے

- Advertisement -

لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں اب صرف ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر تمام مقامات پر پانی کا بہائو معمول پر آ گیا ہے۔

اتوار کو جاری رپورٹ میں ترجمان نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 40 ہزار اور اخراج 26 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 66586اور اخراج 64356 کیوسک ہے ۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب کے دیگر دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے نیز ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مدد اور بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور مواصلات کے دیگر ذرائع کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے گا جبکہ سیلاب سے متاثرہ بند اور پشتوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385803

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں