مظفرگڑھ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):دائرہ دین پناہ پولیس کی ماہ اگست میں منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات واسلحہ بر آمد کیا گیا ۔
ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ غزال حیدر کے مطابق دائرہ دین پناہ پولیس نے ماہ اگست میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 5 کلو 190 گرام چرس، 5 عدد پسٹل، 1200 گرام بھنگ اور 680 لیٹر شراب برآمد کرلی، جبکہ موٹرسائيکل چور گینگ سے چوری شدہ موٹرسائيکل اور لاکھوں روپے برآمد کرکے تمام ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر دیئے ہیں۔