- Advertisement -
پشاور۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ایس پی انوسٹی گیشن مردان محمد سلیمان نے تھانہ پارہوتی کے حدود میں 4 افراد کے قتل کے واردات کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن، تفتیشی آفسران سمیت دیگر ماہرین پولیس افسران بھی ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان کے ہمراہ تھے۔
ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان نے جائے وقوعہ کے اطراف کی محل وقوع کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور فارنزک شواہد کا معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ تفتیشی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی باریک بینی سے تفتیش کرکے اسے میرٹ پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انہوں نےمقتولین کے ورثاء سے بھی ملاقات کیاور مقتولین کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385888
- Advertisement -