اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت پروگرام اب گائوں چمکیں گے کے تحت مشترکہ کنونشن کا انعقاد

139
اب گائوں چمکیں گے

رحیم یارخان۔ 03 ستمبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کے پروگرام ”اب گاؤں چمکیں گے“ کے اہداف کے حصول و کامیابی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر محمد شکیب سرور کی زیرصدارت چیمبر آف کامرس آڈیٹوریم غلہ منڈی لیاقت پور میں نمبرداروں، لائیو سٹاک، صحت، پولیس،

ریونیو ڈیپارٹمنٹس کے فیلڈ سٹاف کے مشترکہ کنونشن کا انعقاد کیا گیاہے۔شرکاء کو پروگرام کے اغراض ومقاصد، فوائد اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کی بدولت دیہاتوں میں بسنے والی عوام کو شہروں کی طرز پر سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور گاؤں سے وصول ہونے والا ریونیو تعمیر و ترقی اور خوشحالی پر خرچ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل لیاقت پور و فوکل پرسن رئیس محمد اشفاق، تحصیلدار شاہد سپرا، نائب تحصیلدار محمد عثمان ودیگر بھی موجودتھے