اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سکردو میں مقامی اور غیر ملکی سیاح سیاحت سے لطف اندوز ہو رہ ہیں، سکردو میں صورتحال پرامن اور معمول کے مطابق ہے، تمام سڑکیں اور مقامات کھلے ہیں۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے سکردو میں معمولات زندگی کی تازہ ترین تصاویر بھی شیئر کیں۔