پولیس اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

65
IG Punjab
IG Punjab

لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 45 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے بھجوائے گئے کیسز پر فنڈز اجرا کی منظوری دی۔ وائر لیس آپریٹر زاہد محمود کی عارضہ سماعت کا شکار 04 سالہ بیٹی کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار روپے کوکلئیرامپلانٹ کے لئے منظوری دی کوکلئیر امپلانٹ سے چار سالہ عنایہ زاہد سننے کے قابل ہوجائے گی، متوفی سب انسپکٹر الیاس علی کی بیوہ کو کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے،

ٹریفک حادثے میں ٹانگ سے محروم ہونے والے کانسٹیبل عمر فاروق کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ دئیے گئے۔ اے ایس آئی محمد خالد جاوید کو بیٹی کے بیک بون کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی ہیڈ کانسٹیبل محمد ظہیر عباس کو بیٹی کے نیورو و بصارت کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ غازی کانسٹیبل کلیم اللہ کو سرجیکل ٹریٹمنٹ کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔