34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر ساہیوال ڈویژن کا جھال روڈ پل پر ٹریفک حادثات کا نوٹس

کمشنر ساہیوال ڈویژن کا جھال روڈ پل پر ٹریفک حادثات کا نوٹس

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 04 ستمبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا جھال روڈ پل پر ٹریفک حادثات کا نوٹس، محکمہ ہائی وے کو سڑک کی دونوں سائیڈوں پر حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت، پل اور ملحقہ سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کو بھی روشن کیا جائے، انسانی جانوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے،

کمشنر ساہیوال۔ طارق بن زیاد کالونی کی مین سڑک کی مرمت کی خراب کوالٹی پر اظہار ناراضگی، وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر دیوان، اے سی جنرل علیزہ ریحان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد اور پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے فتح شیر روڈ کی کارپیٹنگ شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا جس کی تکمیل سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کی دیگر چھوٹی سڑکوں کی تعمیر نو کا بھی سروے کرایا جائے تاکہ انہیں مکمل کر کے شہریوں کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔ اجلاس میں سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ مڈھالی روڈ پر گزشتہ ہفتے کے دوران 42انچ قطر کے69پائپ ڈالے گئے اور اب تک811میں سے 623پائپ ڈالے جا چکے ہیں جس سے76فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے روزانہ پائپ لگانے کی تعداد 20 تک کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس اہم سڑک کے کام کو اسی ماہ مکمل کیا جا سکے۔ سٹی مینجر محمد اسجد خان نے یقین دھانی کرائی کہ ہائی سٹریٹ اور علامہ اقبال روڈ کو ستمبر کے دوران ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد نے اجلاس کو بتایا کہ اتوار کو بیرون لاری اڈے سے 39150روپے اور اندرون لاری اڈے سے14900روپے آمدن ہوئی۔ کمشنر نے کم ہوتی ہوئی آمدن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اڈوں پر تعینات تمام عملے کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386326

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں