مشیر کھیل کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر مبارکباد

145
قومی ویمن کرکٹ ٹیم

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے قومی وومن کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی وومن کرکٹ ٹیم کیخلاف تین میچز کی سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے دو میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

مشیر کھیل وامور نے مزید کہا کہ قومی وومن کرکٹ ٹیم نے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھائی جس پر ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سدرہ امین، عالیہ ریاض، بسمہ معروف اور منیبہ علی نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ مشیر کھیل وہاب ریاض نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرے ٹی 20میچ میں کامیابی حاصل کرکے وائٹ واش کریگی۔