دیر لوئر، زہریلا پانی ینے سے ایک خاتون جاں بحق ، 10 افراد ہسپتال پہنچ گئے

82
دیر لوئر، زہریلا پانی ینے سے ایک خاتون جاں بحق ، 10 افراد ہسپتال پہنچ گئے
دیر لوئر، زہریلا پانی ینے سے ایک خاتون جاں بحق ، 10 افراد ہسپتال پہنچ گئے

دیر لوئر۔ 04 ستمبر (اے پی پی):تحصیل ادینزائی کے گاؤں زیم اسبنڑں میں زہریلا پانی ینے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ خاندان کے 10 افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ادینزائی کے گاؤں زیم اسبنڑں میں گھر کی ٹینکی میں کوئی زہریلی چیز گرنے کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ زہریلا پانی پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہسپتال پہنچ گئے۔

زہریلا پانی پینے سے متاثر ہونے والے افراد میں نسیم بیگم زوجہ شمس الوہاب ، تسلیم زوجہ گل کمین شاہ ، سعد خان ، اذان خان ، حسنین خان ،شیر بانو ، صیام خان ، ایان نور ،ایمن اور شفیع اللہ شامل ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کو ضلع سوات ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔