- Advertisement -
سیالکوٹ۔4ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں کوسٹر اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نارووال روڈ پر ڈیک والے پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب نجی کالج کی کوسٹر نارروال سے آتی ہوئی بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کوسٹر الٹ گئی ،حادثہ میں 45 سالہ شبیر نامی ڈرائیور سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386541
- Advertisement -