34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ سول لائنز کی حدود میں سرچ آپریشن،تین سو سے زائد شہریوں...

تھانہ سول لائنز کی حدود میں سرچ آپریشن،تین سو سے زائد شہریوں کے کوائف درج

- Advertisement -

راولپنڈی۔4ستمبر (اے پی پی):تھانہ سول لائنز پولیس نے ٹاہلی موہری چوک و گردونواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے قانون کرایہ اداری ایکٹ کے تین سو سے زائد شہریوں کے کوائف درج کئے۔

تفصیلات کے مطابق امن و امان کے پیش نظرسول لائنز پولیس نے ٹاہلی موہری چوک و گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 74 گھروں، 21 کرایہ داروں، 22 دوکانوں اور256افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔

- Advertisement -

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386542

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں