گلگت۔5ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حالات مکمل طور پر پر امن ہیں، ،تمام معاملات زندگی معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔اس بات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے سوشل،
ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، صحافیوں، وی لاگرز اور اینکر پرسنز کی رپورٹنگ کے ذریعے امن و امان ، مذہبی رواداری اور بقائے باہمی کیلئے مثبت کردار کو سراہتا ہے ۔ ایمان شاہ نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا ہے جس ملک میں ہم رہتے ہیں اس کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، یہاں کا امن ہم سب کو عزیز ہے ،موجودہ حالات کے تناظر میں میڈیا،
ڈیجیٹل میڈیا کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد چاہے ان کا تعلق میڈیا کی کسی بھی شکل سے ہو علاقے کی ترقی،خوشحالی اور امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔اس وقت ملک دشمن عناصر گلگت بلتستان کے حالات کو لے کر پروپپیکنڈے کر رہا ہے جس کا توڑ ہمارا میڈیا بہتر انداز میں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حالات مکمل طور پر پر امن ہیں،تمام معاملات زندگی معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔چھوٹے مسائل ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں،
ان کا حل بھی موجود ہے۔ اس تقریب کے دوران گلگت بلتستان کے سینئر صحافیوں نے امن وامان کے قیام کے لئے میڈیا کا مثبت کردار کے حوالے سے اپنے آراء اور تجاویز کا اظہار کیا ۔تقریب کے آخر میں گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے مثبت کردار ادا کرنے پر صحافیوں کو تعریفیں اسناد وں سے نوازا۔