چنیوٹ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا ہے کہ شہروں کی طرح اب تمام گاؤں کو بھی صاف ستھرا کیا جا رہا ہے جو کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب کا انقلابی اقدام ہے،
انہوں نے کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے مہم کے تحت یونین کونسل کی سطح پر کام جاری ہے، اس سلسلہ میں ضلعی افسران، ڈپٹی ڈئریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام شبیر چھجو، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و دیگر جاری کام پر عملدرآمد کوچیک کرنے کیلئے تمام یونین کونسلز کا وزٹ کر رہے ہیں اور اہل علاقہ سے ملاقات کر کے کام کے بارے میں فیڈ بیک بھی لے رہے ہیں ،جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے صفائی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے،
انہوں نے بتایا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹرغلام شبیر چھجو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز لوکل گورنمنٹ عاطف ہرل، نادیہ فاطمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام پر حکومتی ویژن کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی کارکردگی رپورٹ سے ڈی سی آفس کو آگاہ کیا جائے