مظفر آباد۔5ستمبر (اے پی پی):آزادکشمیر کا اعزاز، مظفرآباد کے علاقے طارق آباد سے تعلق رکھنے والے ہونہار مارشل آرٹ کھلاڑی عاصم حسین اعوان ایران میں ”کریش یس اینڈ فرینڈ شپ” میں تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب۔ عاصم حسین اعوان نے اگست 2023میں زہدان ایران میں منعقد ہونے والے ”کریش یس اینڈ فرینڈ شپ” میں پاکستان کی جانب سے 60 کلو گرام کی کیٹا گری میں شرکت کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کروانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ایران کے شہر زہدان میں منعقد ہونے والے مارشل آرٹ کے مقابلوں 60کلوگرام کیٹا گری میں ہونے والے مقابلوں میں محکمہ سپورٹس آزادجموں وکشمیر اور اے جے کے بینک کے تعاون سے شمولیت کرنے والے طارق آباد مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے ہونہار مارشل آرٹ کھلاڑی عاصم حسین اعوان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے تیسری پوزیشن برونز میڈل حاصل کیا۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ مدحت شہزاد نے موصوف کے اعزاز میں باقاعدہ تقریب منعقد کرنے کااظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387042