نگراں حکومت کاروباری اعتماد میں اضافہ اور معیشت کو استحکام و ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ضروری پالیسی اقدامات شروع کرنے میں پرعزم ہے، وزارت خزانہ

131

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزارت خزانہ نے کہاہے کہ نگراں حکومت ملک میں کاروباری اعتماد میں اضافہ اور معیشت کو استحکام اور ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ضروری پالیسی اقدامات شروع کرنے میں پرعزم ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان نے منگل کویہاں جاری بیان میں مقامی انگریزی روزنامہ میں گیلپ کی طرف سے منعقدہ سہ ماہی بزنس کانفیڈنس سروے کے حوالہ سے رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ سروے محدود دائرہ کار کے اندرہے اور اسے وسیع تر تناظر میں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

یہ امر بھی لائق توجہ ہے کہ معاشی حالات ایک سہ ماہی سے دوسرے میں بڑے پیمانے پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اگرچہ بزنس کانفیڈنس سروے کاروباری برادری کے جذبات وآراء کو سمجھنے کے لیے ایک قابل قدر طریقہ کار ہے تاہم نتائج اور ڈیٹا کی محتاط انداز میں تشریح کرنا ضروری ہے،منڈی کی حرکیات ، بیرونی معاشی اثرات، اور سروے میں شامل کاروبار کے مخصوص حالات جیسے عوامل پر غور کرنا ضروری ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اقتصادی اشاریوں اور عوامل کا تعین کرنے کے لیے جامع تجزیہ کی ضرورت ہوتی ہے جو معیشت میں کاروباری اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ نگراں حکومت ملک میں کاروباری اعتماد میں اضافہ اور معیشت کو استحکام اور ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ضروری پالیسی اقدامات شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت وقت پر اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ترجمان نے کہاکہ نگراں حکومت کاروبار میں آسانی کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور طویل المدتی معاشی بحالی کا روڈ میپ تیار کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔