25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور، موٹر سائیکل ایمبولنس سروس کا آغاز کردیا

پشاور، موٹر سائیکل ایمبولنس سروس کا آغاز کردیا

- Advertisement -

پشاور۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ابتدائی طور پر پشاور سے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ایمبولینس موٹر سائیکل سروس ٹریفک جام اور روڈ بندش کے دوران بروقت خدمات یقینی بنائے گا،ایمرجنسی کال وصول ہوتے ہی موٹر سائیکل سروس فرسٹ رسپانڈر کے طور پر کام کرےگی

ڈاکٹر خطیر احمدنے کہا کہ موٹر سائیکل میں بی پی سیٹ، گلوکومیٹر، پلس اکسیمیٹر و نیبولائزر موجود ہیں،موٹر سائیکل میں مزید سروائیکل کالر، آکسیجن سلنڈر، ٹورنیکیٹس سمیت ابتدائی طبی امداد کے آلات و ادویات موجود ہوں گی، موٹر سائیکل پر ریسکیو1122 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن موجود ہوگا،

- Advertisement -

مریض یا زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ بوقت ضرورت موٹر سائیکل کے ذریعے مریض کوہسپتال بھی لے جایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل سروس کے کامیاب پراجیکٹ پر اس کا دائرکاردیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا،موٹر سائیکل سروس سے ریسکیو1122 اب عوام الناس کو ان کی گھر کی دہلیز پر خدمات فراہم کریں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں