ریسکیو 1122ملتان نے 24 گھنٹوں کےدوران 315افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

112
ریسکیو 1122

ملتان۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 343ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر315افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملتان شہر میں 330 ، شجاع آباد میں 9اورجلال پور پیر والا میں 4ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد83ہے۔

ملتان شہر میں 78 ،شجاع آباد میں 3 اور جلال پور پیروالا میں2حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 213میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ملتان شہر میں 209اور شجاع آباد میں4میڈیکل ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔5 کرائم اور27متفرق ایمر جنسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 315افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 300، شجاع آباد میں 11 اور جلال پور پیر والا میں4افراد کو ریسکیو کیا گیا۔