25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف ڈی اے کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار

ایف ڈی اے کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ایف ڈی اے کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نمائندوں کوہدایت کی گئی کہ وہ اپنے زیر اثر علاقہ میں انسداد ڈینگی اقدامات کو چوکس رکھیں اور احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے لئے شعوری کوششیں کی جائیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے ذرائع کاخاتمہ اورڈینگی وائرس سے کماحقہ بچا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ڈینگی آگاہی سیمینار میں خصوصی طور پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے منتظمین کو مدعو کیاگیا تھاتاکہ ان میں انسداد ڈینگی اقدامات پر ان کی روح کیمطابق عملدرآمد کے بارے میں احساس کو اجاگر کیاجاسکے۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عاصم محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی /فوکل پرسن انسدادڈینگی محمد عثمان رامے، انفورسمنٹ و بلڈنگ انسپکٹرز اس موقع پر موجود تھے۔

- Advertisement -

سیمینار کے دوران ضلعی محکمہ صحت کے انٹمالوجسٹ ڈاکٹر خرم کمبوہ نے شرکاء کو ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع، ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے احتیاطی و حفاظتی تدابیر اور خدانخواستہ ڈینگی بخار ہونے کی صورت میں علاج و معالجہ کیلئے ضروری انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے موجود ہ موسم میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور خدشات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے جس پر سماجی تعاون سے ہی قابو پایاجاسکتاہے لہٰذا ہاؤسنگ سوسائٹیز کے منتظمین کو چاہئے کہ وہ مکینوں کوڈینگی کے خطرہ سے آگاہ رکھنے کیلئے نمایاں جگہ پر معلوماتی بینرز /سٹیمز /پوسٹرز آویزاں کریں اور تمام گھروں اور شاپنگ سنٹرز میں احتیاطی و حفاظتی اقدامات کو مسلسل چیک کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ گرین بیلٹس، پارکس، پانی کی ٹینکیوں، برساتی نالوں ودیگر جگہوں پر ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کوروکنے کیلئے پانی کو خشک رکھیں اور معیاری صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے۔ ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ عاصم محمود نے بتایاکہ ایف ڈی اے کی زیر نگرانی انسداد ڈینگی اقدامات پر بھر پور عملدرآمد کیاجارہاہے تاہم پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی مکمل تعاون کا مظاہرہ کریں اور انسداد ڈینگی کے بارے میں قائمہ ہدایات کو ہاؤسنگ سوسا ئٹیز کے رہائیشوں پر لاگوکریں تاکہ اس مسئلے کو سراٹھانے کا موقع نہ ملے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نمائندوں نے انسدادڈینگی اقدامات کادائرہ وسیع کرنے کا یقین دلایااور کہاکہ سوسائٹیز تمام احتیاطی حفاظتی تدابیر نافذالعمل رہیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387587

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں