صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے برطانوی ہائی کمیشن کے پولیٹکل آفیسر کی ملاقات

60
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، برطانیہ کے پاک بھارت دونوں ممالک سے یکساں تعلقات ہیں اور وہ ان دونوں ممالک کے ساتھ دولت مشترکہ کا بھی رکن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے پولیٹکل آفیسر رس میک پورٹ لینڈ سے ملاقات میں کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ برطانیہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے اپنی کوششیں کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر صدرآزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی سفارتکار کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔