قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا 75واں یوم ِوفات 11 ستمبر کو منایا جائے گا

468
قائد اعظم محمد علی جناح

سرگودہا۔7ستمبر (اے پی پی):بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا 75واں یوم ِوفات 11 ستمبر کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے سرگودہا سمیت ملک بھر میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے زیر اہتمام تقاریب،سیمینار،کانفرنس اور پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پرتمام مساجد میں نماز ِفجر کے بعد قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی۔اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مساجد میں قائد اعظم ؒ کے ایصال ِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔