وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

116
وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف نے ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ تعاون کی بنیاد رکھی ہے۔

ترکمانستان سفیر نے پاکستان کو اپنے 5 ارب ڈالر پر مبنی آرکاداگ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں شرکت کی دعوت دی،پاکستان کو اس منصوبے کے لئے تعمیری مواد اور سامان کی برآمد کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔سفیر عطاجان مولاموف نے پاکستان سے چاول، شکر، آلو اور پیاز جیسی زرعی مصنوعات کی ضرورت کا اظہار کیا۔گوہر اعجاز نے کہا کہ تجارتی راہیں کھولنے اور کاروباری تعلقات کو بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے،پاکستان کی ترکمانستان میں نمائشوں میں فعال شرکت کو یقینی بنائیں گے۔