31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں نارمل ڈیلیوری...

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں نارمل ڈیلیوری کیسز اور آپریشنز مفت کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر جمال ناصر

- Advertisement -

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش کے لئے نارمل ڈیلیوری کیسز اور آپریشنز مفت کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی بلامعاوضہ لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت چلنے والے لاہور کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں مریضوں کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے لئے لیبارٹریاں 24 گھنٹے کھلی رکھی جائیں۔ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تمام ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے نیو کرول، سوامی نگر اور پاتھی گرانڈ میں واقع سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیااور وہاں مہیا کی جانے والی سہولتوں کے معیار کا جائزہ لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے ہدایت کی کہ نیو کرول ہسپتال ہر ماہ علاج کے لئے آنے والے 15 ہزار مریضوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر مزید ڈاکٹر تعینات کئے جائیں۔ سوامی نگر آئی اینڈ جنرل ہسپتال میں مریضوں کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے لئے مزید لیبارٹری ٹیکنیشن تعینات کئے جائیں۔صوبائی وزیر جمال ناصرنے پاتھی گرائونڈ ہسپتال کی حالت زار پر اظہار برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ نوزائیدہ بچوں کی نرسری میں موجود آلات کی فوری طور پر صفائی اور مرمت کروائی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387978

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں