ہری پور، منشیات فروش کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

178

ہری پور۔ 8 ستمبر (اے پی پی):ہری پور کی مقامی عدالت نے دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد منشیات فروش کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے بطور تعیناتی ایس ایچ او کوٹ نجیب اﷲ منشیات فروش یاسر شہزاد کو گرفتار کر کے اس سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کی، بہترین تفتیش کی بدولت عدالت نے دونوں اطراف کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد منشیات فروش کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔

ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔