چیئرمین سینیٹ س کی قیادت میں سینیٹرز کے اعلیٰ وفد کاسکردو کا دورہ

136
Muhammad Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سینیٹرز کے ایک اعلیٰ وفد کی قیادت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ملک کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے نجی دورے پر پہنچ گئے۔ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ نے سکردو کے دلکش قدرتی مناظر اور شاندار ثقافت کا بھرپور نظارہ کیا ۔چیئرمین سینیٹ کے دورہ اسکردو میں مختلف مشہور سیاحتی مقامات کا دورہ بھی شامل تھا، جہاں وہ خطے کے شاندار ثقافتی ورثے اور قدیم قدرتی حسن سے حیران رہ گئے۔

اس دوران انہوں نے مقامی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران شاندار مہمان نوازی اور پرامن بقائے باہمی کا ایک شاندار جذبہ سامنے آیا جو اسکردو کے لوگوں کی روایات کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو میں ایک نمایاں سیاحتی مقام بننے کے لیے تمام ضروری عناصر موجود ہیں، جو خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسکردو میں سیاحت کا فروغ صحت مند معاشی سرگرمیاں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اس کے باشندوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ اسکردو کی بے مثال قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اسکردو کا سب سے بڑا اثاثہ اس کے عوام ہیں۔

کمیونٹی کی ہم آہنگی اور برادرانہ بقائے باہمی ملک کے باقی حصوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قائم کرتی ہے۔ ان کا پرامن طرز زندگی اتحاد اور تعاون کی پائیدار اقدار کا ثبوت ہے۔وفد میں سینیٹرز مشاہد حسین سید، محمد عبدالقادر، محسن عزیز اور سابق سینیٹر محمد جاوید عباسی شامل ہیں ۔