31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ فوڈ کی روزانہ کی بنیاد پر چینی مافیا کے خلاف بلاتفریق...

محکمہ فوڈ کی روزانہ کی بنیاد پر چینی مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری

- Advertisement -

دیر لوئر ۔10 ستمبر (اے پی پی):فوڈ ڈیپارٹمنٹ ضلع دیر پائین کا چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی جاری ہے ۔

سیکرٹری محکمہ خوراک عابد خان وزیر اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین افتخار احمد کے خصوصی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان کے زیرِ نگرانی ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) ، شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) اور اعظم خان (فوڈ انسپکٹر) نے گل آباد اور چکدرہ بازار تحصیل ادینزئی میں واقع مختلف میگا مارٹ، جنرل سٹورز اور غلہ مرچنٹ کے گوداموں اور دوکانوں میں چینی سٹاک اور بلز چیک کئے۔

- Advertisement -

تمام دکانداروں کے بلز اور سٹاک کو چیک کرکے تسلی بخش پایا گیا۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار روزانہ کی بنیادوں پر چینی مافیا کے خلاف مختلف تحصیلوں میں بلاتفریق کاروائی جاری رکھیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388728

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں