اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پشاور میں ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں لانس نائیک عبدالرحمن کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے شہید لانس نائیک عبدالرحمن کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ۔
انہوں کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہماری مسلح افواج کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔انہوں نے شہید لانس نائیک عبدالرحمن کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔