34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاے این ایف کی کارروائیاں ،10 ملزمان گرفتار، 134 کلوگرام منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں ،10 ملزمان گرفتار، 134 کلوگرام منشیات برآمد

- Advertisement -

 راولپنڈی۔12ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتارکر 134 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی ۔اے این ایف ترجمان نے بتایاکہ کوٹ عبدالمالک انٹرچینج ملتان روڈکے قریب دوران تلاشی گاڑی سے72 کلو چرس، 48 کلو افیون، ، 3 کلو آئس اور 1 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی،گاڑی میں سوار پشاور کے رہائشی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوارن 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 کلو 650 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔نیازی بس سٹاپ لاہور کے قریب خانیوال کے رہائشی ملزم سے 2.4 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمدکی گئی ۔ملتان میں دوران کارروائی مسافر بس میں سوار ملزم سے ایک کلوگرام آئس برآمدکی گئی ،چاغی کا رہائشی ملزم منشیات کوئٹہ سے ملتان سمگل کر رہا تھا۔

- Advertisement -

ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران قلعہ عبداللہ اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکر کے گاڑی سے ایک کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیگئی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389419

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں