- Advertisement -
لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):رہنمامسلم لیگ (ن) محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کریں گے۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ 21اکتو بر کو محمد نوازشریف کی وطن واپسی کااعلان سن کر تمام کارکنو ں میں خو شی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے،مسلم لیگ(ن) کاہرکارکن اپنے قائد کے شاندار استقبال کےلئے بے قرار ہے ۔انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کی وا پسی سے مسلم لیگ(ن) میں نئی جان پیدا ہو گی اور یہ پورے ملک میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390034
- Advertisement -