ساہیوال سموگ کا باعث بننے والی، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر لائسنس اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں

237
دھواں چھوڑ کر سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیا ت کا مشترکہ چیکنگ کا اعلان
دھواں چھوڑ کر سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیا ت کا مشترکہ چیکنگ کا اعلان

ساہیوال۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراکرام الحق کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین کی دھواں چھوڑنے اور سموگ کا باعث بننے والی، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر لائسنس اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے میں دھواں چھوڑنے اور اوور لوڈنگ کرنے والی 45گاڑیوں کو بند کر کے مالکان پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح 75گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے بتایا کہ یہ کاروائیاں رات کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔