ہائر ایجوکیشن انٹر کالجز سپورٹس مقابلوں میں سرگودھا ڈویژن سے 242 کھلاڑیوں‘46آفیشلز پر مشتمل دستہ لاہور پہنچ گیا

225
سپورٹس

سرگودھا۔13ستمبر (اے پی پی):صوبائی سطح پر پہلے ہائر ایجوکیشن انٹر کالجز سپورٹس مقابلوں میں سرگودھا ڈویژن سے 242 کھلاڑیوں‘46آفیشلز پر مشتمل دستہ لاہور پہنچ گیا۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی او رڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر نے دستہ سپورٹس سٹیڈیم سے روانہ کیا۔

اُنہوں نے کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا او راُن کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ ہائر ایجوکیشن انٹر کالجز کھیلوں کے مقابلے 14ستمبر سے شروع ہورہے ہیں۔ سرگودھا ڈویژن 14مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہاہے، مرد 9جبکہ خواتین 5مختلف انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں، یہ مقابلے 18 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے جنرل ٹرافی جیت کر واپس آئیں گے۔