سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سکیورٹی اسسٹنٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

97
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سکیورٹی اسسٹنٹ سردار عمر زیب کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے سردار عمر زیب کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔