نارووال 14 ستمبر (اے پی پی):سی ای او ہیلتھ نارووال ڈاکٹرنویدحیدرنےکہاہےکہ ضلع نارووال میں5روزہ انسدادپولیومہم کاآغاز 2 اکتوبر سے کیاجائے گا، ، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 3لاکھ65ہزار198بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
یہ بات انہوں نے انسداد پولیوکے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال کو2اکتوبرسے شروع ہونے والی مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔اجلاس میں ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدطارق،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرافضال احمدراجپوت،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرعاقب حنیف،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی،ڈی ایس وی مجاہدعلی،ڈائریکٹرایجوکیٹرزچوہدری انوارالحق،پیرقاضی محمدیعقوب رضوی،پیرمحمدتبسم بشیراویسی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
سی ای او ہیلتھ ساہیوال نے کہا کہ پولیو مہم کے لیےایک ہزار341 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اورمحکمہ صحت کی طرف سے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنارووال نےکہاکہ ہمیں اپنے بچوں کوپولیوسے بچاوکے لیے ہرصورت قطرے پلاناہوں گے اور پولیوسے مکمل نجات کے لیے ہمیں اجتماعی کوششیں کرناہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیومہم کوکامیاب بنانے کے لیےدیگرسٹیک ہولڈرزکے ساتھ ساتھ علمائےکرام کو اپناکرداراداکرناہوگا۔