پاک افغان طورخم سرحد ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دی گئی

104
پاک افغان طورخم سرحد

پشاور۔ 15 ستمبر (اے پی پی): پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد ی راہداری کو ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ بارڈر حکام کے مطابق طورخم سرحد جمعہ کو نویں روز بعد ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور بارڈر پر گاڑیوں کی کلئیرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

بارڈر حکام کے مطابق طورخم سرحد پر گاڑیاں رواں دواں ہیں اور متعدد گاڑیاں بارڈر کراس کرکے افغانستان میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ پیدل آمدورفت بھی بحال کر دی گئی ہے۔بارڈر حکام کے مطابق طورخم سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے سینکڑوں افغان باشندے اپنے وطن جبکہ افغانستان میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی واپس ملک میں داخل ہو گئے ہیں۔اس موقع پر طورخم سرحد پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔