آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ، پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

130

اسلام آباد ۔23 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا جو آئندہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔