ٹوکیو ۔ 23 جنوری (اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تجارتی سرگرمیوں میں ملا جلارجحان رہا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کی ابتداءمندی سے ہوئی،بنچ مارک نکئی 255 انڈیکس 0.99 فیصد یا 184.64پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18,948.27پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈیکس تمام پہلے سیشنز میں 1.04 فیصد ڈاﺅن کے ساتھ1517.57 پر بند ہوا۔