بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ آغاز

230
بولان میڈیکل کمپلیکس

کوئٹہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):بولان میڈیکل کمپلیکس ( بی ایم سی ) ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز، ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو پرنسپل بولان میڈیکل کالج کوئٹہ پروفیسرڈاکٹر راز محمد کاکڑ اور ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر کمالان گچکی کی کاوشوں سے آغاز کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں میڈیسن اور سرجری ڈپارٹمنٹس کے پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹس، میڈیکل آفیسرز اور ہائوس آفیسرز نے ایمرجنسی سروسز، ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کام شروع کردیا۔ایم ایس,بی ایم سی ڈاکٹر کمالان گچکی جلد ہی دیگر ڈپارٹمنٹس کے پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹس، میڈیکل آفیسرز ایمرجنسی سروسز، ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کام شروع کردیں گے۔

ایمرجنسی سروسز، ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے آغاز کرنے میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس میڈیسن، سرجری، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اہم کردار ادا کیا۔ایم ایس, بی ایم سی ڈاکٹر کمالان گچکی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز، ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی سرانجام د ینگے ۔ایمرجنسی سروسز، ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹس، میڈیکل آفیسرز روٹیشن کے تحت اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایم ایس بی ایم سی بی ایم سی ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز آغاز ہونے سے مریضوں کو صحت کی فوری سہولیات میسر ہوں گی۔