اسپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی و چیف رپورٹر روزنامہ اخبار حق کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

103
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی و چیف رپورٹر روزنامہ اخبار حق کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر نے گلزار خان کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔