اے سی کوٹمومن کی پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی، 20 ہزار رو پے جُرمانہ

171
پیٹرول پمپوں کے تیل کی کوالٹی کی چیکنگ جاری، پٹرول سیمپل کی منفی رپورٹ والوں کو سیل کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزبہاولنگر

سرگودھا۔17ستمبر (اے پی پی):سرگودہا کی نواحی تحصیل کوٹمومن میں پٹرول پمپ مالکان کیخلاف کارروائی کی گئی۔ چیکنگ کے دوران پٹرول پمپ کو پیٹرول اور ڈیزل کی کم پیمائش پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودہاکیپٹن (ر) شعیب علی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن رب نواز نے کوٹمومن شہر اور اس کے اطراف میں واقع مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔

اے سی کوٹمومن رب نواز نے نواحی علاقہ بھابڑہ میں واقع پیٹرول پمپ کوپیٹرول اور ڈیزل کی کم پیمائش اور ناقص گیج پرمبلغ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس کے علاوہ اے سی کوٹمومن رب نواز نے مختلف دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی چیک کیا اور دکانداروں کوہدایت کی کہ وہ زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر اُن پر جرمانے اور مقدمات عائد کیے جائیں گے۔